رباب کے بارے میں لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے ہیں؟
اداکارہ نعیمہ بٹ نے بتایا ہے کہ لوگ گوگل پر ان کے بارے میں کیا تلاش کرتے ہیں۔ اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کردار ’رباب‘ سے متعلق بتایا کہ لوگ ان کے بارے میں گوگل پر کیا سوال کرتے ہیں؟ ایک […]
اداکارہ نعیمہ بٹ نے بتایا ہے کہ لوگ گوگل پر ان کے بارے میں کیا تلاش کرتے ہیں۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کردار ’رباب‘ سے متعلق بتایا کہ لوگ ان کے بارے میں گوگل پر کیا سوال کرتے ہیں؟
ایک مداح نے لکھا کہ ’رباب جیسے بال کیسے حاصل کریں؟‘
اداکارہ نے اپنے لمبے بالوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ’پہلے تو اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں، دوسرا جینس کی وجہ سے اور تیسرا میں اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہوں۔’
نعیمہ بٹ نے کہا کہ بالوں کی نشونما کے لیے آپ کھانے میں پروٹین، فائبرز سمیت دیگر غذاؤں کا استعمال کریں، وٹامن بھی ضروری ہے، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور وٹامن ڈی کے لیے سورج کی روشنی میں واک کریں۔
ایک مداح نے سرچ کیا کہ رباب کے گھر کا پتا اور فون نمبر کیا ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ بہت اچھا سوال ہے لیکن اداکارہ اس سے آگے کچھ نہیں کہا؟
نعیمہ بٹ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ رباب کی کمپنی میں جاب حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عدیل کو قتل کرنا ہوگا۔
اداکارہ سے قد سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ میری ہائٹ کتنی ہوگی پھر انہوں نے کہا کہ 5 فٹ 7 انچ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟