’اب تو درفشاں سلیم کو اداکاری بھی آگئی ہے‘

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی کا کہنا ہے کہ اب تو درفشاں سلیم کو اداکاری بھی آگئی ہے۔ اداکار فرقان قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ ایک مداح نےفرقان سے سوال […]

 0  8
’اب تو درفشاں سلیم کو اداکاری بھی آگئی ہے‘

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی کا کہنا ہے کہ اب تو درفشاں سلیم کو اداکاری بھی آگئی ہے۔

اداکار فرقان قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نےفرقان سے سوال کیا کہ ’بھڑاس‘ ڈرامے میں آپ کی اور درفشاں سلیم کی کیمسٹری کو پسند کیا گیا تھا ہم آپ دونوں کو دوبارہ ساتھ کام کرتا کب دیکھ سکیں گے۔‘

فرقان قریشی نے کہا کہ ’پتا نہیں ہم وہ منتخب نہیں کرتے کوئی ڈرامہ ساتھ آفر ہوا تو کرلیں گے اب تو ویسے درفشاں کو اداکاری بھی آگئی ہے۔‘

جب وہاں موجود لوگ قہقہے لگانے لگے تو فرقان قریشی نے کہا کہ درفشاں سلیم میری اتنی اچھی دوست ہے کہ میں اس کو یہ کہہ سکتا ہوں۔

فرقان قریشی نے پھر کہا کہ اب تو درفشاں سلیم بہترین اداکارہ ہیں۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ اگر کوئی نوجوان آپ کی طرح ہینڈسم نہ ہو تو وہ شوبز میں کیسے آسکتا ہے؟

جواب میں فرقان قریشی مسکرا دیے اور کہنے لگے کہ اب تو بہت آسان ہوگیا ہے کانٹینٹ بنائے اور سوشل میڈیا پر شیئر کریں اگر وہ وائرل ہوگیا تو آپ ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow