کیا ارسلا صدیقی کی بات پکی ہوگئی؟
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسلا صدیقی نے اپنی بات پکی ہونے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ ارسلا صدیقی نے بہن عروج اسماعیل کے ساتھ شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے عروج سے پوچھا کہ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسلا صدیقی نے اپنی بات پکی ہونے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ ارسلا صدیقی نے بہن عروج اسماعیل کے ساتھ شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے عروج سے پوچھا کہ ارسلا کی شادی کا کیا پلان ہے؟
اداکارہ ارسلا صدیقی نے بتایا کہ ’کل رات کو انہوں (بہن) نے ایک حرکت کی ہے اور اپنے وی لاگ کے تھمبنیل میں میری لال دوپٹہ پہنے تصویر لگادی اور لکھا کہ ماشا اللہ سے بات پکی ہوگئی ہے حیدرآباد کیوں جانا پڑا۔‘
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے مجھے پیغامات مل رہے ہیں اور لوگ بات پکی ہونے پر مبارک باد دے رہے ہیں، میں بتا بتا کر تھک گئی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔
ارسلا صدیقی نے بتایا کہ پھر میں نے بہن سے ایک اور ویڈیو بنوائی جس میں بتایا گیا کہ وہ ایک مذاق تھا کوئی بات پکی نہیں ہوئی ہے۔
عروج نے بتایا کہ ہنسی مذاق چل رہا تھا ارسلا لال دوپٹہ پہنی ہوئی تھی میں نے کہا کہ چلو تمہارا رشتہ پکا کروادیتے ہیں اور پھر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کردی۔
ارسلا کی بہن نے کہا کہ لوگوں نے پوری ویڈیو نہیں دیکھی اور تھمبنیل دیکھ کر ہی کالز کرنا شروع کردیں۔
بعدازاں ارسلا صدیقی نے کہا کہ سنگل لائف انجوائے کررہی ہوں، زندگی میں سکون ہے، میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہی ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟