عامر خان کے ساتھی اداکار نے ’لاپتہ لیڈیز‘ کو اپنی فلم کی کاپی قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد سے ناظرین کی پذیرائی حاصل کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والے اننت مہادیون نے دعویٰ کیا ہے کہ ’لاپتہ […]

 0  4
عامر خان کے ساتھی اداکار نے ’لاپتہ لیڈیز‘ کو اپنی فلم کی کاپی قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد سے ناظرین کی پذیرائی حاصل کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والے اننت مہادیون نے دعویٰ کیا ہے کہ ’لاپتہ لیڈیز‘ کا پلاٹ ان کی 1999 کی فلم گونگھٹ کے پٹ کھول جیسا تھا۔

مہادیون نے عامر خان کے ساتھ فلم تھری ایڈیٹس، من، اکیلے ہم اکیلے تم اور عشق میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لاپتہ لیڈیز دیکھی ہے اور ہماری فلم میں شہر کا لڑکا شادی کرنے کے لیے گاؤں جاتا ہے یہ ریلوے اسٹیشن پر اس وقت ہوتا ہے جب وہ دلہن جو گونگھٹ میں ہے کو بینچ پر انتظار کرنے کو کہتا ہے اور جب واپس آتا ہے تو غلط دلہن سے مل جاتا ہے۔

مہادیون نے اس منظر کا ذکر کرتے ہوئے جہاں پولیس اہلکار خاتون کی تصویر کو دیکھتا ہے اور اس کی شناخت نہیں کرسکتا کیونکہ اس کا چہرہ نقاب سے ڈھکا ہوا ہے سے متعلق کہا کہ گونگھٹ کے پٹ کھول میں بھی ایسا ہی منظر تھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ لاپتہ لیڈیز کے مصنف نے میری فلم دیکھی ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے یوٹیوب پر اپنی فلم تلاش کی تو وہ غائب ہو چکی تھی۔

مہادیون کے مطابق ٹرین اور ریلوے اسٹیشن میں مکس اپ اور گونگھٹ والی تصویر سیدھی میری فلم سے ہے، میں اسے کسی بھی چیز سے زیادہ چاپلوسی سمجھوں گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow