رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں پسِ پردہ آواز کس کی ہے؟

بھارتی ٹی وی چینل کا مشہور زمانہ رئیلٹی شو ’بگ باس‘ ناظرین میں بہت مقبول ہے جس کی وجہ سے اس کے اب تک کئی سیزن آن ایئر ہوچکے ہیں۔ اس رئیلٹی شو کی ایک خاص پہچان بگ باس خود ہیں جنہیں ٹی وی اسکرین پر کسی نے نہیں دیکھا لیکن ان کی ’آواز‘ سن […]

 0  3
رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں پسِ پردہ آواز کس کی ہے؟

بھارتی ٹی وی چینل کا مشہور زمانہ رئیلٹی شو ’بگ باس‘ ناظرین میں بہت مقبول ہے جس کی وجہ سے اس کے اب تک کئی سیزن آن ایئر ہوچکے ہیں۔

اس رئیلٹی شو کی ایک خاص پہچان بگ باس خود ہیں جنہیں ٹی وی اسکرین پر کسی نے نہیں دیکھا لیکن ان کی ’آواز‘ سن کر سبھی لوگ پہچان سکتے ہیں یہ بگ باس کی آواز ہے۔

بگ باس کا اپنا ایک خاص انداز گفتگو ہے جس میں وہ اس گھر کے افراد سے بات چیت کرتے ہیں اور انہیں ہدایات دیتے ہیں۔

Bigg Boss voice

یہ سوال ہر ایک کے ذہن میں گردش کرتا ہے کہ آخر باس ہیں کیسے ؟ یہ گرجدار آواز کس کی ہے؟ تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اصلی بگ باس کون ہے؟!

وائس آرٹسٹ وجے وکرم سنگھ نے گزشتہ روز بھارتی ویب چینل ای ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیا اور اپنے کردار اور کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی۔

بگ باس کون ہیں کیا ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے وکرم سنگھ دراصل ایک ممتاز وائس آرٹسٹ، اداکار، وائس اینڈ کمیونیکیشن کوچ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ جن کے پاس 18 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

اپنی ورسٹائل آواز کے حوالے سے مشہور وجے وکرم سنگھ نے بگ باس اور کون بنے گا کروڑ پتی جیسے مشہور ٹی وی شوز میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور دی فیملی مین اور مرزا پور جیسی ویب سیریز میں اداکاری بھی کی۔

انہوں نے اپنی آواز میں نیشنل جیوگرافک اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس کے لیے دستاویزی فلمیں بھی بنائی ہیں،۔

Vijay Vikram Singh

بگ باس کیا کیا کرتے ہیں

انہوں نے ان دیکھی اور اسپیشل اوپس جیسی مشہور سیریز میں کرداروں کے ساتھ اداکاری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور کنڑ بلاک بسٹر چارلی 777 میں ایک قابل ذکر معاون کردار ادا کیا ہے۔

بین الاقوامی کاروبار میں ایم بی اے اور وائس کوچنگ میں مہارت کے ساتھ، وہ ایک ورسٹائل پروفیشنل بھی ہیں جو آواز کی ماڈیولیشن اور کمیونیکیشن کی مہارتوں پر ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow