سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے بدنامِ زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن […]
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے بدنامِ زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے پیغام موصول ہوا تھا، جس میں مبینہ طور پر بشنوئی گینگ نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے دبنگ خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد انہوں نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق انہوں نے جمشید پور میں مقامی پولیس کی مدد سے تحقیقات کیں اور جس شخص نے پیغام بھیجا تھا اسے جھارکھنڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اب جسے ممبئی منتقل کرنے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم نگری کے بے تاج بادشاہ دبنگ خان کے لئے دھمکی آمیز پیغام 18 اکتوبر کو ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کے نمبر پر بھیجا گیا تھا، جس کے بعد ممبئی پولیس کو 21 اکتوبر کو اسی شخص کی جانب سے ایک معافی نامہ بھی موصول ہوا تھا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معافی نامے میں مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے غلطی سے پیغام بھیجا دیا تھا اس کا مقصد کسی کو نقصان پہچانا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ جس شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کو گولی ماری تھی وہ میں نہیں تھا۔
دبنگ خان کی ایک پرانی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ میں وہ شخص نہیں تھا جس نے کالے ہرن کو مارا تھا، 2008 کی اس ویڈیو کلپ میں ان کا اشارہ صاف اس طرف تھا کہ وہ کالے ہرن کے شکار میں ملوث نہیں تھے۔
انٹرویو لینے والے شخص نے کہا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ اگر سلمان کو معلوم ہوتا کہ یہ ایک خطرے سے دوچار نسل ہے تو وہ اسے گولی مار دیتے۔
سنگھم اگین: سلمان خان نے سخت سکیورٹی میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا
اس کے جواب میں بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ ”وہاں کی ایک لمبی کہانی ہے اور میں وہ نہیں تھا جس نے کالے ہرن کو گولی ماری تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟