عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پروفائل پکچر بھی ہٹا دی اور تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے سب کو ان فالو کردیا۔ گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے آپ […]
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پروفائل پکچر بھی ہٹا دی اور تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے سب کو ان فالو کردیا۔
گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کو پہلے خود کو کھونا ہوگا۔‘
عاصم اظہر کی جانب سے انسٹاگرام سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر نے متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ وہ پی ایس ایل کا ترانہ بھی گنگنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔
عاصم اظہر منگیتر میرب علی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کرتے رہے ہیں حال ہی میں عید کے موقع پر انہوں نے میرب کی تصویر کی تعریف کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟