کیا سالار2 میں کیارا ایڈوانی اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟
بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی قسمت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے اور وہ کئی نامور اداکاروں اور ڈائریکٹرز کی فلموں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیارا ایڈوانی کو یش راج فلم جیسے بڑے بینر اور ایس شنکر جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب […]
بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی قسمت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے اور وہ کئی نامور اداکاروں اور ڈائریکٹرز کی فلموں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیارا ایڈوانی کو یش راج فلم جیسے بڑے بینر اور ایس شنکر جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب فلم اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے والا ہے۔ وہ سالار ٹو میں اہم کردارمیں نظر آسکتی ہیں۔
فلم سالار کا پہلا حصہ پچھلے سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا، اب ہدایت کار پرشانت نیل سالار ٹو بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس میں ڈان تھری کی اداکارہ ایک خاص گانے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ باقاعدہ طور پر اس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں اور سالار میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم میکرز ایک بہت زبردست ٹریک پر کام کررہے ہیں جس میں کیارا ایڈوانی اور پربھاس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شعبہ اداکاری میں آنے سے پہلے وہ اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی تھیں۔
انھوں نے بحیثیت ٹیچر وہ سارے کام کیے جو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کیے جاتے ہیں، ان کی ذمہ داریوں میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنا بھی شامل تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟