سلمیٰ حسن کا ذہنی تناؤ کے باعث تھراپی سے گزرنے کا انکشاف
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے ذہنی تناؤ کے باعث تھراپی سے گزرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سلمیٰ حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کیریئر سمیت نجی زندگی پر اظہار […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے ذہنی تناؤ کے باعث تھراپی سے گزرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سلمیٰ حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کیریئر سمیت نجی زندگی پر اظہار خیال کیا۔
سلمیٰ حسن نے بتایا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب بہت تلخ ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی تھی کبھی کوئی کچھ کہتا تھا تو صاف انکار کردیا کرتی تھی۔
سلمیٰ حسن کے مطابق انہیں جلد ہی اپنی کیفیت کا اندازہ ہوگیا تھا اور اس وجہ سے بیٹی فاطمہ بھی کم عمری میں ان کی وجہ سے متاثر ہورہی تھی، صرف بیٹی کی خاطر ماہرین سے رابطہ کیا تھا اور 8 برس تک علاج کروایا جس کے بعد اب بہتر محسوس کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سلمیٰ حسن کے سابق شوہر اظفر علی معروف پروڈیوسر اور اداکار بھی ہیں، سلمیٰ حسن نے اپنے کریئر کے دوران ہی شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے، سلمیٰ حسن اور اظفر علی کے درمیان 2012 میں طلاق ہوگئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟