اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے گھر 16 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے خاندان بہت […]

 0  3
اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے گھر 16 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے خاندان بہت خوش ہیں، ہم نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں ریچا اور علی فصل کی جانب سے ایک خوبصورت میٹرنٹی شوٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا نے سال 2020 میں باقاعدہ شادی کی تھی لیکن وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، لہٰذا انہوں نے اکتوبر 2022 میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اکتوبر 2022 میں علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow