سابق سری لنکن کرکٹر کا بیوی، بچوں کے سامنے بہیمانہ قتل
سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گھر پر بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم انڈر 19 کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر گولیاں مار کر قتل […]
سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گھر پر بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم انڈر 19 کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو کرکٹر نروشنا اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا
پولیس کے مطابق کرکٹر کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تفتیش کے مطابق انہیں 12 بور کے پستول سے نشانہ بنایا گیا۔۔
پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جسے نامی گرامی کرکٹرز کے ساتھ بھی کرکٹ کھیلی، تاہم صرف 20 سال کی عمر میں ہی کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
مقتول کرکٹر نے سن 2000 میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا اور دو سال تک کپتانی کے فرائض بھی انجام دیے۔ انہوں نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کیلیے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟