فہد شیخ اور کرن حق کے نئے ڈرامے ’حسرت‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی
اداکار فہد شیخ اور کرن حق کے نئے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ جلد نشر کیا جائے گا جس میں اداکار فہد شیخ اور کرن حق پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ جینیس ٹیسا، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر بھی کاسٹ میں شامل […]
اداکار فہد شیخ اور کرن حق کے نئے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ جلد نشر کیا جائے گا جس میں اداکار فہد شیخ اور کرن حق پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ جینیس ٹیسا، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔
’حسرت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخشندہ رضوی نے لکھی ہے۔
ڈرامے کے ٹیزر کو گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا جس میں فہد شیخ، کرن حق اور جینیس ٹیسا اور ان کے بچوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
فہد شیخ ڈرامے میں ’ارہم‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ کرن حق ’ثنایا‘ اور جینیس ٹیسا ’فبیحہ‘ کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔
یوٹیوب پر ڈرامے کے ٹیزر کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ فہد شیخ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ جینیس ٹیسا نے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟