بہروز سبزواری نے شہروز اور سائرہ کی طلاق کی وجہ بیان کردی
شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے شہروز اور سابقہ بہو سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کی وجہ بیان کردی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکار بہروز سبزواری نے جاوید شیخ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شہروز […]
شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے شہروز اور سابقہ بہو سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کی وجہ بیان کردی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکار بہروز سبزواری نے جاوید شیخ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ شہروز اور سائرہ کے درمیان ذرا سی بھی لڑائی نہیں ہوئی نہ کسی نے ایک دوسرے کو کچھ غلط کہا بس دونوں کا ذہن نہیں ملا تھا۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ سائرہ سے شادی سے قبل شہروز نے کہا تھا کہ پاپا مجھے 15 دن میں شادی کرنی ہے، دونوں ایک دوسرے کو 6 سال سے جانتے تھے ہم نے منع نہیں کیا اور شادی کی اجازت دے دی۔
اداکار نے بتایا کہ وہ آج بھی سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی مانتے ہیں جبکہ دوسری بہو صدف کنول بھی بہت اچھی ہے لیکن سائرہ کا ایک اپنا مقام ہے جو آج تک برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دونوں پوتیوں سے یکساں محبت کرتے ہیں اور سائرہ بھی شہروز کی دوسری بیٹی زہرا سے محبت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی نورے ہے جبکہ دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔
شہروز سبزواری نے دوسری شادی ماڈل صدف کنول سے کی تھی، جوڑے کی ایک بیٹی زہرا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟