شفقت چیمہ کے کومہ میں جانے کی خبر جعلی قرار
پاکستان فلموں کے مشہورِ زمانہ ولن شفقت چیمہ کے کومہ میں چلے جانے کی خبر جھوٹی نکلی، اداکار کے بیٹے اور اداکار یاسر حسین نے خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی نظر آئیں کہ 62 سالہ شفقت چیمہ لاہور کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ […]
پاکستان فلموں کے مشہورِ زمانہ ولن شفقت چیمہ کے کومہ میں چلے جانے کی خبر جھوٹی نکلی، اداکار کے بیٹے اور اداکار یاسر حسین نے خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی نظر آئیں کہ 62 سالہ شفقت چیمہ لاہور کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں، وہ دماغ کی شریان میں خون جمنے کے سبب کومہ میں چلے گئے ہیں۔
تاہم اب اداکار کے بیٹے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا، شفقت چیمہ کے بیٹے نے کہا کہ والد کے فالج اور کومہ میں جانے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حال ہی میں والد نمونیا کی شکایت پر گھر کے قریبی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یابی کی راہ پر گامزن ہیں۔
دوسری جانب یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انسٹاگرام پر شیئر ہوئی پوسٹ شامل تھی اور اس کے ساتھ انہوں نے شفقت چیمہ کی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
یاسر حسین نے پوسٹ میں لکھا کہ ’شفقت چیمہ کوما میں نہیں گئے ہیں، میری انکے بیٹے شہریار سے بات ہوئی ہے‘، اداکار نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ صحت دے شفقت صاحب کو، آمین‘۔
یاد رہے کہ شفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے ایک اندازے کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔
انہوں نے فلموں میں ولن کا کردار نبھایا اور اپنی زبردست پرفارمنس سے سامعین پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے، پنجابی فلموں میں ولن کے کردار سے شفقت چیمہ شہرت کی بلندیوں کو پہنچے۔
انہوں نے کلے چور، منڈا بگڑا جی، زباٹا، زمین آسمان، پجیرو گروپ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟