ایاز سموں کی ساس انہیں کیا کہتی ہیں؟ سب بے ساختہ ہنس پڑے
پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان ایاز سموں نے اپنی ساس کے ایک جملے کا ذکر کرکے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘میں اداکار ایاز سموں نے ساس اور داماد کے رشتے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کی میزبان ندا […]
پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان ایاز سموں نے اپنی ساس کے ایک جملے کا ذکر کرکے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘میں اداکار ایاز سموں نے ساس اور داماد کے رشتے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میری ساس کا رشتہ بہت مزے کا ہے کیونکہ ان کے رویے سے کبھی ساسوں والی فیلنگز ہی نہیں آئی۔
ایاز نے بتایا کہ میری ساس کہتی ہیں کہ ’یہ داماد نہیں بہنوئی ہے میرا‘ یہ سن کر سب بے ساختہ ہنس پڑے، انہوں نے کہا کہ سسرال میں مستی مذاق بھی بہت چلتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ داماد ایسے ہوتے ہیں جو سسرال میں بلاوجہ اپنی اکڑ دکھاتے ہیں یہ کسی طرح بھی درست نہیں کیونکہ اگر کسی نے آپ کو اپنی بیٹی دی ہے تو وہ بھی آپ کے والدین کی طرح ہی ہوتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟