پالتو بلی گھر میں آگ لگنے کا سبب بن گئی

چین کے صوبے سیچوان میں پالتو بلی کی غلطی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور مالکن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔ بلی پالنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے اور وہ ان سے کافی مانوس ہوتے ہیں، اس کے ساتھ کھیلتے ہیں لیکن بلی کو گھر پر اکیلے چھوڑ کر جانا خطرناک بھی […]

 0  4
پالتو بلی گھر میں آگ لگنے کا سبب بن گئی

چین کے صوبے سیچوان میں پالتو بلی کی غلطی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور مالکن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔

بلی پالنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے اور وہ ان سے کافی مانوس ہوتے ہیں، اس کے ساتھ کھیلتے ہیں لیکن بلی کو گھر پر اکیلے چھوڑ کر جانا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں پالتو بلی نے مالکن کا ایک لاکھ یوآن (36 لاکھ 73 ہزار سے زائد پاکستانی روپوں) کا نقصان کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق مالکن گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں اس دوران بلی سے غلطی سے انڈکشن ککر کا بٹن دب گیا اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا بعدازاں مالکن کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔

فائر فائٹرز نے بلی کو بھی ریسکیو کرلیا لیکن گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس کی قیمت میں 36 لاکھ 73 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتی ہے۔

واقعے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے صارفین کی جانب سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شکریہ، میں اپنے الیکٹرک ککر کو بند کرکے رکھوں گی کیونکہ میرے فلیٹ میں ایک شرارتی بلی گھومتی رہتی ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میری بلی کی وجہ سے مجھے پانی کا زائد بل ادا کرنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow