نہیں چاہتی کوئی مجھے ’آنٹی‘ پکارے، صبا فیصل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی مجھے ’آنٹی‘ کہہ کر مخاطب کرے۔ صبا فیصل نے ایک رمضان اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے اُن اداکاروں یا دوستوں کے بارے میں بات کی جو جوان ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور دوسروں کو آنٹی یا […]

 0  7
نہیں چاہتی کوئی مجھے ’آنٹی‘ پکارے، صبا فیصل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی مجھے ’آنٹی‘ کہہ کر مخاطب کرے۔

صبا فیصل نے ایک رمضان اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے اُن اداکاروں یا دوستوں کے بارے میں بات کی جو جوان ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور دوسروں کو آنٹی یا آپا کہتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ہرگز نہیں چاہوں گی کہ مجھے ’آنٹی‘ کہا جائے۔ شو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل میرے بیانات کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔

متعلقہ: بیٹوں کی شادی سے قبل انھیں کیا خاص نصیحت کی جائے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل میرے ایک بیان کی غلط تشریح کی گئی، مجھ سے پروپوزل کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے جواب دیا تھا کہ مجھے اب بھی نوجوان لڑکوں کے پیغامات آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیان انتہائی غلط انداز میں پیش کیا گیا، اسے ہر جگہ شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اس پر بہت باتیں بھی کیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow