برطانیہ کا پرکشش ترین مرد کون؟
شہزادہ ولیم، سیلین مرفی یا ٹام ہالینڈ کو نہیں بلکہ 64 سالہ ٹی وی میزبان کو برطانیہ کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں ٹاپ پر جگہ بنانے والے کوئی اور نہیں بلکہ 64 سالہ ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن ہیں جنھوں […]
شہزادہ ولیم، سیلین مرفی یا ٹام ہالینڈ کو نہیں بلکہ 64 سالہ ٹی وی میزبان کو برطانیہ کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں ٹاپ پر جگہ بنانے والے کوئی اور نہیں بلکہ 64 سالہ ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن ہیں جنھوں نے لگاتار دوسری بار برطانیہ اور آئرلینڈ کے سب سے پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
انگلش ٹیلی ویژن میزبان، صحافی اور مصنف نے اداکاروں سیلین مرفی، ادریس ایلبا اور ٹام ہالینڈ کے ساتھ ساتھ شہزادہ ولیم کو بھی شکست دے کر برطانیہ اور آئرلینڈ کے ’پرکشش ترین مرد‘ کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، جیریمی نے الیسٹ انکاؤنٹر (IllicitEncounters) کے سالانہ سروے میں 10 میں سے 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، یہ ویب سائٹ خود کو ’شادی شدہ لوگوں کے لیے بہترین آن لائن ڈیٹنگ سائٹ‘ بھی قرار دیتا ہے۔
اس سالانہ سروے میں ’الیسٹ انکاؤنٹر‘ کی دو ہزار خواتین ممبران نے ووٹ دیا۔ اس فہرست میں نمبر دو پوزیشن پر اداکار ٹام ہالینڈ رہے۔ اسپائیڈر مین اسٹار نے پول میں آٹھ پوائنٹس حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر پرنس ولیم کو جگہ ملی۔
برطانیہ کے سب سے پرکشش ترین مردوں کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہونے والے سیلیبریٹیز میں بالترتیب گیرتھ ساؤتھ گیٹ، سیلین مرفی، ادریس ایلبا، کامیڈین رومیش رنگناتھن، سیم تھامسن، روس کک اور ڈرموٹ اولیری موجود ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟