دھونی کے ہاتھ نہ ملانے پر کوہلی انھیں ڈھونڈتے ہوئے ڈریسنگ روم پہنچ گئے!
مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کی شکست کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مصافحہ کی لائن میں مخالف کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے وہاں سے چلے گئے تھے۔ بھارت کے سابق کپتان دھونی نے چنئی سپر کنگز کی ہار کے بعد رائل چینلجزر بنگلورو کے پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ اہم میچ […]
مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کی شکست کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مصافحہ کی لائن میں مخالف کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے وہاں سے چلے گئے تھے۔
بھارت کے سابق کپتان دھونی نے چنئی سپر کنگز کی ہار کے بعد رائل چینلجزر بنگلورو کے پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ اہم میچ میں فتح کے بعد بنگلورو کے پلیئرز گراؤنڈ میں ہی جشن منارہے تھے اور انھوں نے تھوڑی دیر کے لیے سابق لیجنڈ کپتان کی موجودگی نظر انداز کردی تھی۔
رائل چینلجرز بنگلورو کے سپراسٹار بیٹر کو اس دوران احساس ہوا کہ ان کے سابق کپتان دیگر کھلاڑیوں میں موجود نہیں ہیں۔ اس لیے وہ ان سے ملنے کے لیے چنئی کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔
پلے آف مرحلے میں کوالیفائی نہ کرنے کے بعد دھونی نے آر سی بی کے کچھ پلیئرز سے مصافحہ کیا تھا جبکہ کوہلی سمیت آر سی بی کے اکثر پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے گراؤنڈ سے جانے کا انتخاب کیا تھا۔
اب گراؤنڈ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کوہلی بظاہر دھونی کو تلاش کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور وہ انھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے مخلاف ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے ایم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے چنئی سپرکنگز کو سنسنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟