جوہانسبرگ میں بارش، پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ تاخیر کا شکار

جوہانسبرگ میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ٹی 20 میچ تاخیر کا شکار ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج تیسرا ٹی 20 میچ کھیلا جانا ہے لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے، بارش کے باعث پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ جنوبی […]

 0  1

جوہانسبرگ میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ٹی 20 میچ تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج تیسرا ٹی 20 میچ کھیلا جانا ہے لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے، بارش کے باعث پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی لیکن ریزا ہنڈریکس کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو شکست ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow