افغانستان کے آل راؤنڈر کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا
زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان کے آل راؤنڈر کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے نامور کرکٹ آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا، گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا […]
زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان کے آل راؤنڈر کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے نامور کرکٹ آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا، گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
گلبدین نائب ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر مرتکب قرار پائے جس پر انہیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نےگلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
گلبدین نائب نے میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر نامناسب حرکت کی تھی۔
آل راؤنڈر پر جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟