نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی ٹیم ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 658 کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ […]

 0  0

نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

انگلینڈ کی ٹیم ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 658 کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر نے 4 جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 347 اور دوسری اننگز میں 453 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک مین آف دی سیریز قرار پائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔

میچ سے قبل بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow