انگلینڈ ٹیم امریکا کو کچل کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
بارباڈوس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں کی شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ امریکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلش ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 10ویں اوور میں حاصل کیا۔ کپتان جوزبٹلر […]
بارباڈوس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں کی شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔
امریکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلش ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 10ویں اوور میں حاصل کیا۔ کپتان جوزبٹلر نے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنز بنائے جب کہ فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
امریکی ٹیم پہلے کھیل کر 19ویں اوور میں 115رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ نتیش کمار 30، کورے اینڈرسن 29، ہرمیت سنگھ 21 رنز بنا سکے۔
تجربہ کار دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کرس جارڈن نے اتوار کو تاریخ رقم کرتے ہوئے T20Is میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے۔ فاسٹ بولر کرس جارڈن نے پانچ گیندوں پر چار وکٹیں اڑائیں۔
اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟