سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کس طرح حاصل کی؟

سعود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو کہا تھا کردکھایا، ولی عہد نے وژن 2030 کی بنیاد کھیلوں پر رکھی اور عالمی ایونٹ کی میزبانی حاصل کی۔ عرب ملک نے فیفا 2034 کی میزبانی ایسی ہی نہیں حاصل کرلی، اس کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی شامل تھی، اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے […]

 0  0

سعود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو کہا تھا کردکھایا، ولی عہد نے وژن 2030 کی بنیاد کھیلوں پر رکھی اور عالمی ایونٹ کی میزبانی حاصل کی۔

عرب ملک نے فیفا 2034 کی میزبانی ایسی ہی نہیں حاصل کرلی، اس کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی شامل تھی، اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کے لیے عالمی شوپیس ایونٹ کی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دو سال پہلے سعودی عرب میں کلب لیول پر فٹبال کھیلنے کے لیے کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما، نیمار اور مہاریز جیسے فٹبالرز کو مملکت لایا گیا۔

رونالڈو، نیمار اور دیگر فٹبالرز کے سعودیہ آنے سے ان کے کلب فٹبال کے میچز کو عالمی سطح پر توجہ ملی جبکہ عالمی میڈیا پر ان میچز کی بھرپور کوریج کی گئی۔

سعودی ولی وعہد محمد بن سلمان نے 409 ملین ڈالرز میں انگلش کلب نیوکاسل یونائیٹڈ بھی خریدا، فیفا ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنا سعودی عرب کا ایک بڑی کامیابی ہے جو اس نے بہت جلد اپنے وژن کے تحت حاصل کی۔

ویڈیوز اور تصاویر: فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب میں سرکاری سطح پر جشن

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب میں ملک گیر جشن منایا گیا فینز سڑکوں پر نکل آئے شاندار آتشبازی اور ڈرون شو بھی ہوا۔

عالمی کپ کی میزبانی ملنے پر اس کھیل کے دیوانے فینز سڑکوں پر نکل آئے اور ہلہ گلہ کر کے جشن منایا، اس موقع پر شاندار آتشبازی سے آسمان رنگ ونور سے نہا گیا جب کہ ڈرون شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت کھیل کے تعاون سے سعودی دارالحکومت ریاض میں اس تاریخی دن کو یاد گاربنانے کے لیے خصوصی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں میں گھڑ سوار دستے اور الیکٹریکل اسکواڈ کاریں شامل تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow