خاقان شاہنواز نے کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’رضا‘ کا کردار نبھانے والے اداکار خاقان شاہنواز نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر […]

 0  2

شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’رضا‘ کا کردار نبھانے والے اداکار خاقان شاہنواز نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی کس اداکارہ کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے۔

خاقان شاہنواز نے جواب دینے کے بجائے ناظرین سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ کس اداکارہ کے ساتھ اداکاری کرنی چاہیے، ناظرین نے کہا کہ وہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ایک پروجیکٹ میں کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار ادا کرسکتا ہوں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن میں صرف ان کے بیٹے کا کردار ہی نبھا سکتا ہوں۔

یہ پڑھیں: کیا سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز بہن بھائی ہیں؟

اس سے قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی تھی اور ’سکون‘ میں کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔

خاقان شاہنواز ’رضا‘  اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی الجھن کو دور کردیا جو ان کے ملتے جلتے انداز کی وجہ سے پائی جارہی تھی۔

خاقان اور سدرہ نے کاسٹنگ کا سہرا معروف ہدایت کار سراج الحق کو دیا اور واضح کیا کہ ان کا ایک دوسرے سے کسی بھی طرح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خاقان شاہنواز نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر نے چاروں کرداروں، سدرہ، مجھے اور تجربہ کار عتیقہ اوڈھو، عثمان پیرزادہ کو ایک خاندان کے طور پر کاسٹ کیا کیونکہ وہ سب ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ دونوں دور کے رشتے دار ہیں تو انہوں نے کہا کہ سدرہ کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے جبکہ میں پنجابی فیملی سے تعلق رکھتا ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow