سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن کو اچانک اسپتال منتقل کر دیا گیا
ممبئی: بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار و رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سنہا کو حال ہی میں بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی اور اس سے قبل لوک سبھا انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ شتروگھن کو ممبئی کے […]
ممبئی: بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار و رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سنہا کو حال ہی میں بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی اور اس سے قبل لوک سبھا انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
شتروگھن کو ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار و سیاستدان سخت بخار میں مبتلا ہیں۔
ان کے بیٹے لو سنہا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ والد سخت بخار میں مبتلا ہیں اور ہم نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی طبیعت بہتر ہو سکے۔
اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ان کی معمولی سرجری ہوگی لیکن لو سنہا نے ان خبروں کو مسترد کیا۔
چند روز قبل نوبہاتے جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بھی نجی اسپتال کا دورہ کیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شتروگھن سنہا کچھ دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
شتروگھن نے ریاست مغربی بنگال کے آسنسول حلقہ سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار سریندرجیت سنگھ اہلووالیا کے خلاف تقریباً 60 ہزار ووٹ حاصل کیے۔
اداکار و سیاستدان کو حال ہی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔
شادی سے قبل افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ بیٹی کے شادی کے فیصلے کے خلاف ہیں اور شادی میں شرکت نہیں کریں گے لیکن افواہیں جھوٹ ثابت ہوئیں۔
شتروگھن سنہا نہ صرف سوناکشی سنہا کی شادی میں نظر آئے بلکہ بیٹی نے کاغذات پر دستخ کرتے وقت والد کا ہاتھ تھامے رکھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟