انوشے اشرف نے نکاح کرلیا، تقریب سے تصاویر وائرل
معروف اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انھوں نے دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان بھی کیا۔ ریڈیو جوکی اور اداکارہ انوشے اشرف نے ورچوئل نکاح کیا اور تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ […]
معروف اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انھوں نے دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان بھی کیا۔
ریڈیو جوکی اور اداکارہ انوشے اشرف نے ورچوئل نکاح کیا اور تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی، ساتھ ہی انھوں نے خود کو مبارکباد بھی دی۔
انوشے کو سوشل میڈیا پر جاری تصاوری میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ سفید اور سنہرے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انھوں نے بازو پر امام ضامن بھی باندھا ہوا ہے جس پر ’یاعلی’ کے الفاظ نظر آرہے ہیں۔
ایک تصویر میں انوشے مسکراتی نظرآرہی ہیں جبکہ فیملی کے افراد بھی نکاح کے دوران ان کے پیچھے کھڑے نظر آرہے ہیں.
انوشے اشرف کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کی موجودگی سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر ورچوئل نکاح کیا ہے جبکہ انھوں نے اپنے دولہے کی تصوری بھی جاری نہیں کی ہے۔
اگرچہ انوشے نے ان تصاویر میں اپنے شوہر کو مداحوں کی نظروں سے دور رکھا تاہم دلچسپ انداز میں پیغام شیئر کیا اور کافی خوش نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو نکاح پرمبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی آگے کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟