ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا، آئمہ بیگ
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔ گلوکارہ […]
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔
گلوکارہ نے لکھا کہ ’انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔‘
آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کررہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔‘
گلوکارہ نے صحت کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا ہی خیال رکھنا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟