امیتابھ بچن کا شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ
ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں طلاق کی افواہؤں کے درمیان شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ 16 ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے تمام شادی شدہ جوڑوں کیلیے محبت کا مشورہ […]
ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں طلاق کی افواہؤں کے درمیان شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ 16 ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے تمام شادی شدہ جوڑوں کیلیے محبت کا مشورہ شیئر کیا۔
شو میں جب امیتابھ بچن نے دیپالی سونی نامی کنٹیسٹنٹ سے ان کی محبت کی کہانی کے بارے میں پوچھا تو خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کی شادی ارینج ہوئی تھی لیکن ان میں بہت جلد ہی پیار ہوگیا اور وہ پچھلے 25 سال سے ساتھ ہیں۔
دیپالی سونی نے بتایا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں اکثر ایک ساتھ ویڈیو بناتے ہیں۔
اس پر امیتابچ بچن نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ وہ جہاں بھی جائیں ویڈیو لازمی بنائیں کیونکہ اس طرح ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
امیتابھ بچن کے یہ الفاظ ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی شدہ زندگی میں مسائل پیدا ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ابھیشیک بچن کو ایشوریا کے ساتھ اپنے الگ ہونے کی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
وہ اہلیہ ایشوریا رائے کی ایک فلم کے پریمیئر میں شریک تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں تھیں تو ابھیشیک نے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں آپ سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟