عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ تصاویر وائرل
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ […]
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سن شائن۔‘
ایک تصویر میں ان کی اہلیہ کو جدید فیشنی لباس اور مہنگے ہینڈ بیگ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں نے ساتھ تصویر میں فیشن ماڈلز کا انداز اپنایا ہوا ہے۔
گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ وہ ان دنوں انڈونیشیا کے موجود ہیں۔
تصویر میں ننھی حلیمہ کو والد کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عاطف اسلم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہمیں کیپشن کی ضرورت ہے؟‘
یاد رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟