اننت امبانی کی شادی میں سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟
ایشیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل تین روزہ پری ویڈنگ سلیبریشن کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی۔ مکیش امبانی کی جانب سے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے لیے جام نگر شہر کا انتخاب کیا گیا جہاں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سمیت معروف شوبز شخصیات […]
ایشیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل تین روزہ پری ویڈنگ سلیبریشن کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی۔
مکیش امبانی کی جانب سے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے لیے جام نگر شہر کا انتخاب کیا گیا جہاں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سمیت معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
بھارتی اداکاروں میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، بچن فیملی، کپور خاندان، کترینہ کیف، رانی مکھرجی، رجنی کانت سمیت معروف شخصیات شامل تھیں۔
یہی نہیں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی گلوکارہ ریانا بھی شادی کی تقریب میں موجود تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عالیشان شادی کی تقریبات میں بالی وڈ کے شخصیات کی جانب سے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو قیمتی تحائف بھی دیے گئے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل
بالی وڈ کی باربی گرل اور معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے رادھیکا کو ڈولچی اینڈ گبانہ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ اور رادھیکا کو مکی موٹو برانڈ کا ہیروں سے بنا خوبصورت ہار گفٹ کیا ہے۔
سلمان خان
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اننت امبانی کو پیٹک فلپ برانڈ کی مہنگی گھڑی اور رادھیکا کو سیرین برانڈ کا ہیروں سے بنے جھمکے تحفے میں دیے۔
پریانکا چوپڑا
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اننت امبانی کو اسمتھ سن برانڈ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ جبکہ رادھیکا کو شوان کا محدود پیمانے پر دستیاب مہنگا ترین پرفیوم تحفے میں دیا ہے۔
شاہ رخ خان اور گوری خان
بالی وڈ سُپر اسٹار شارخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اننت امبانی اور رادھیکا کو ساڑھے 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت کی بینٹلی فلائنگ سپر تحفے میں دی۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا
بھارتی اداکار کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے ہیرے اور سونے سے بنا بھگوان گھنیش اور لکشمی کی مورتی دی ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور
بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رادھیکا کو مشہور برانڈ گوچی کا ڈائمنڈ سے بنا بیگ اور آننت کو جارڈن برانڈ کے جوتے گفٹ کیے ہیں۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا
دنیا بھر میں مقبول معروف بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رادھیکا اور اننت امبانی کو کارٹیئر برانڈ کی 8 لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی۔
کارتک آریان
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے اننت امبانی کو مہنگی گھڑی جبکہ رادھیکا کو برنیلو برانڈ کا ہیروں سے بنا گلے کا ہار تحفے میں دیا ہے۔
کاجول اور اجے دیوگن
بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نے امبانی خاندان کے بیٹے کو ہیروں سے بنی گھڑیاں تحفے میں دی ہیں جو رولیکس برانڈ کی ہیں۔ جبکہ رادھیکا کو ایکوا دی فارما برانڈ کا مہنگا ترین پرفیوم سیٹ گفٹ کیا ہے۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت
بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے امبانی خاندان کی بہو کو راویلا برانڈ کا سرخ ہیروں میں بنا گلے کا ہار جبکہ اننت امبانی کو ڈیوڈ آف کول واٹر برنڈ کی مہنگی ترین پرفیوم دی ہے۔
واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟