واٹس ایپ میسجنگ کیلئے نئے فیچر کا اضافہ
مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کرتے ہیں، اب انتظامیہ نے صارفین کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ میں میسجنگ کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی موجود ہے […]
مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کرتے ہیں، اب انتظامیہ نے صارفین کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ میں میسجنگ کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی موجود ہے اور اب اس حوالے سے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی یعنی صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔
ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے, تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ایونٹس تک رسائی کسی گروپ چیٹ میں پیپر کلپ آئیکون پر کلک کرنے سے ہوگی۔ گروپ ایونٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟