نوازالدین صدیقی نے کس ایکٹر کی تعریف کے لیے پوسٹ شیئر کی؟

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک ایکٹر کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے اور اس اداکار کے ساتھ کام کرنے کے اعزاز کہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں نوازالدین نے سری دیوی کی اداکاری کی تعریف کی ہے اور آنجہانی اداکارہ کو یاد کیا ہے، ایک ویڈیو […]

 0  4
نوازالدین صدیقی نے کس ایکٹر کی تعریف کے لیے پوسٹ شیئر کی؟

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک ایکٹر کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے اور اس اداکار کے ساتھ کام کرنے کے اعزاز کہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں نوازالدین نے سری دیوی کی اداکاری کی تعریف کی ہے اور آنجہانی اداکارہ کو یاد کیا ہے، ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم موم کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں اور اس میں سری دیوی کے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ بھی شامل ہے۔

سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے نوازالدین نے کہا کہ آج بھی میں سری دیوی کو بہت یاد کرتا ہوں، میں نے ان کے ساتھ ’موم‘ میں کام کر کے بہت اچھا وقت گزارا۔

نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ سری دیوی کے ساتھ فلم کرنا ایک اعزاز اور خوشی کی بات تھی۔ آپ نے میرے لیے جو اچھے الفاظ کہے ان کے لیے شکریہ۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم موم 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی جو کہ ایک تھرلر فلم تھی، اس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

نوازالدین نے فلم میں ایک پرائیویٹ جاسوس کا کردار ادا کیا تھا، فلم میں سری دیوی کے ساتھ اکشے کھنہ، سجل علی اور عدنان صدیقی بھی تھے جبکہ اے آر رحمان فلم کے میوزک ڈائریکٹر تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow