مہیش بھٹ نے مزید فلمیں بنانے سے کیوں انکار کیا؟
بھارتی کی سپر ہٹ فلموں کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ اب وہ مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتائی جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اب […]
بھارتی کی سپر ہٹ فلموں کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ اب وہ مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتائی جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اب خود کو ہدایتکاری کے لیے موزوں یا مناسب نہیں سمجھتا اس کی وجہ یہ ہے کہ میری کہانیاں اور فلم بنانے کا میرا انداز پُرانا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، میری فلموں کو کافی شہرت بھی ملی ہے لیکن یہ موجودہ دور میرے لیے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک میری فلمیں آج کے لیے دور کے لیے نہیں ہیں، میں اب نئے فلمسازوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔
مہیش بھٹ نے کہا کہ نئے فلم ڈائریکٹرز آج کی نسل کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں گے جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔
بھارتی فلمساز کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘سڑک ٹو’، میری ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم ہوگی، اس کے بعد مزید ہدایتکاری نہیں کروں گا۔
مہیش بھٹ کی فلموں کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے ‘عاشقی’، ‘سڑک’، ‘ارتھا’، ‘راز’، ‘مرڈر’ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔
اس سے قبل مہیش بھٹ نے سنجے دت کی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کارتوس‘ کے بعد سڑک ٹو‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ تاہم، ‘کارتوس’ کے بعد بھی انہوں نے ہدایت کاری نہ کرنے کا عزم کیا تھا۔
واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سال 1970 میں دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟