آریان خان نے پوش علاقے میں 2 فلیٹ خرید لیے، قیمت کتنی ہے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دہلی کے پوش علاقے میں دو فلیٹ خرید لیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے دہلی میں اس عمارت میں دو فلور خریدے ہیں جہاں ان کے والد شاہ رخ خان نے بھی فلور اور بیسمنٹ خرید رکھا ہے۔ آریان […]

 0  3

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دہلی کے پوش علاقے میں دو فلیٹ خرید لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے دہلی میں اس عمارت میں دو فلور خریدے ہیں جہاں ان کے والد شاہ رخ خان نے بھی فلور اور بیسمنٹ خرید رکھا ہے۔

آریان نے دونوں فلیٹ 37 کروڑ بھارتی روپے (ایک ارب پاکستانی روپوں سے زائد) میں خریدے ہیں اور اس کی ڈٰیکوریشن ان کی والدہ گوری خان کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق آریان خان نے دہلی کے پوش ترین علاقے میں فلورز کی رجسٹری کیلئے مئی میں 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی بھی ادائیگی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس عمارت کا شاہ رخ خان فیملی سے گہرا تعلق ہے کیونکہ کیریئر کے ابتدا میں کنگ خان اور گوری نے یہیں رہائش اختیار کی تھی۔

گزشتہ دنوں آریان کی چھوٹی بہن و اداکارہ سہانا خان نے بھی ممبئی کے علاقے علی باغ میں فارم ہاؤس کیلئے 9 کروڑ بھارتی روپے سے زائد میں زمین خریدی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow