’مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘

ممبئی: بھارتی اداکارہ و سیاستدان ممی چکرورتی کو کولکتہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممی چکرورتی نے خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا، لیکن اب انہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول […]

 0  1

ممبئی: بھارتی اداکارہ و سیاستدان ممی چکرورتی کو کولکتہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممی چکرورتی نے خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا، لیکن اب انہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

ممی چکرورتی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ممی چکرورتی: ’ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘

اداکارہ و سیاستدان نے دیگر فنکاروں بشمول ردھی سین، ارندم سل اور مدھومیتا سرکار کے ساتھ 14 اگست کی رات کو ہونے والے واقعے کے خلاف کولکتہ میں منعقدہ احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ملنے والے دھمکی آمیز پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔

ممی چکرورتی 2019 سے 2024 تک جادو پور سے لوک سبھا کی رکن رہیں۔

کولکتہ اور مغربی بنگال کے کئی بڑے اضلاع میں خواتین نے دیر رات سڑکوں پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں مقتولہ ڈاکٹر کیلیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین 14 اگست کی رات 11:55 بجے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow