پاکستان کے 10 فائٹر مکسڈ مارشل آرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور: پاکستان کے 10 فائٹر مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ لاہور میں ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا، سیمی فائنل آج اور فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے جس میں پاکستانی فائٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ چیمپئن شپ کے دوسرے رواز 13 ویٹ کیٹیگری کے 33 […]
لاہور: پاکستان کے 10 فائٹر مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
لاہور میں ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا، سیمی فائنل آج اور فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے جس میں پاکستانی فائٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
چیمپئن شپ کے دوسرے رواز 13 ویٹ کیٹیگری کے 33 مقابلے ہوئئے جسمیں 16 ملکوں کے فائٹرز نے ایک دوسرے پر خوب حملے کیے۔
پاکستان کے شہاب علی نے ایرانی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
عبدالمنان نے دلچسپ مقابلے میں کرغز حریف کیخلاف تیسرے راؤنڈ میں فتح سمیٹی، ذیشان اکبر نے بھی کرغزستان کے فائٹر کو چاروں شانے چت کرکے سیمی فائئنل کی سیٹ پکی کرلی۔
چیمپئن شپ کے سیمی فائنل آج اور فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟