شاہد آفریدی کو ’بوم بوم‘ کا لقب کس نے دیا تھا؟
قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ انہیں بوم بوم کا لقب کس نے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے شرکت کی اس دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کو بوم بوم کا لقب کس نے دیا اور آپ کو یہ کیسا محسوس […]
قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ انہیں بوم بوم کا لقب کس نے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے شرکت کی اس دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کو بوم بوم کا لقب کس نے دیا اور آپ کو یہ کیسا محسوس ہوا؟
انہوں نے کہا کہ بہت اچھا محسوس ہوا، میں احمد آباد میں کھیل رہا تھا وہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا اس سے پہلے ہم دو میچز ہار چکے تھے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سیریز میں من موہن سنگھ اور پرویز مشرف بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس میچ میں، میں نے 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، روی شاستری نے پریزینٹیشن کے دوران اور کمنٹری کرتے ہوئے بھی بوم بوم کا لقب دیا تھا۔
شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہے گا۔
ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک ایسے بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو چاہے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں، ون ڈے یا پھر ٹی ٹوئنٹی ان کا بیٹنگ کرنے کا انداز تبدیل نہیں ہوتا۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تو ان کے چاہنے والے ہیں ہی لیکن شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ ہو جہاں شاہد آفریدی کے مداح نہ ہوں۔
اپنے جارحانہ انداز کے باعث ہی انھیں ’بوم بوم آفریدی‘ کا خطاب بھی ملا۔
398 ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی نے 8064 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32 بار میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ چار مرتبہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایک روزہ میچوں میں ان کی کل وکٹوں کی تعداد 398 ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟