کرن جوہر نے کنگنا رناوت کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ پڑنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ دنوں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد کنگنا رناوت نئی دہلی روانہ ہونے کیلیے چندری گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں جہاں انہیں […]

 0  8
کرن جوہر نے کنگنا رناوت کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ پڑنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد کنگنا رناوت نئی دہلی روانہ ہونے کیلیے چندری گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں جہاں انہیں خاتون افسر نے تلاشی کے دوران اچانک تھپڑ جڑ دیا تھا۔

کرن جوہر اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’کِل‘ (KILL) کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان سے کنگنا رناوت کو تھپڑ پڑنے کے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا۔

فلمساز نے جواب میں کہا کہ ’میں جسمانی یا زبانی کسی تشدد کی حمایت نہیں کر کرتا‘۔

اس کے بعد انہوں نے فلم ’کِل‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی ایکشن فلمیں بنتی ہیں جن میں سے کچھ بہت بڑے بجٹ کی ہوتی ہیں، جب ایکشن میں بہت زیادہ سوچ ہو اور کوئی VFX نہ ہو تو پھر توقع کی جاتی ہے کہ سامعین اس کی تعریف کریں گے۔

اس سے قبل نامور گلوکار اور میوزک کمپوزر وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ جڑنے والی خاتون سکیورٹی افسر کیلیے بڑا اعلان کیا تھا۔

وشال ددلانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ میں تشدد کو کبھی سپورٹ نہیں کرتا لیکن میں اس خاتون سکیورٹی اہلکار کے غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اگر ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ان کے پاس دوسری نوکری ہو جسے وہ قبول کرے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow