عمار احمد نے حنا رضوی سے شادی کی وجہ بتادی

کراچی : اداکارہ حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان نے بتایا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 15 سال سے جانتے ہیں میں ان کا شروع سے مداح ہوں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی فلموں کی لیجنڈ اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی اور […]

 0  3
عمار احمد نے حنا رضوی سے شادی کی وجہ بتادی

کراچی : اداکارہ حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان نے بتایا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 15 سال سے جانتے ہیں میں ان کا شروع سے مداح ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی فلموں کی لیجنڈ اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان نے اپنی شادی سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

عمار احمد خان نے بتایا کہ ہم تھیٹر میں کام کیا کرتے تھے، حنا بہت سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور مشکل ترین کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں۔

شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی رشتے کی کامیابی کیلئے ذہنی ہم آہنگی ہونا بہت ضروری ہے جو ہمارے درمیان ہے جو خواب میرے ہیں وہی حنا کے بھی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow