کیارا ایڈوانی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟ مداحوں کو خوشگوار حیرت

ممبئی : بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے بیان جاری کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ وہ شعبہ اداکاری میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں اور اور کس ادارے میں ملازمت کی۔ انہوں نے […]

 0  3
کیارا ایڈوانی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟ مداحوں کو خوشگوار حیرت

ممبئی : بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے بیان جاری کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ وہ شعبہ اداکاری میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں اور اور کس ادارے میں ملازمت کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں بطور ٹیچر کام کرچکی ہیں اور بحیثیت ٹیچر انہوں نے وہ سارے کام کیے جو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کیے جاتے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پری نرسری اسکول میں ڈیوٹی کے دوران اُن کی ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں یاد کرانا، ان کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کو پورا کرنا اور یہاں تک کہ اُن کے ڈائپر تبدیل کرنا بھی میری ڈیوٹی میں شامل تھا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسی تجربے کی بدولت فلم ’کبیر‘ میں ایک حاملہ لڑکی بننے کا کردار ادا کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اب اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی بدولت بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو منوا چکی ہیں۔

اداکارہ کیارا ایڈوانی کے خاندان میں کسی بھی شخص کا تعلق شوبز سے نہیں ہے وہ اپنی خاندان کی واحد فرد ہیں جنہوں نے اس شعبہ میں قدم رکھا ہے۔ یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی جلد ہی تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow