میری پیدائش کے وقت والد کی عمر 50 سال ہوچکی تھی، کومل عزیز

اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ میری پیدائش کے وقت والد کی عمر 50 سال ہوچکی تھی۔ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور والد سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا میرے پاپا کی شادی بہت دیر […]

 0  0

اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ میری پیدائش کے وقت والد کی عمر 50 سال ہوچکی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور والد سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا میرے پاپا کی شادی بہت دیر سے ہوئی تھی وہ اپنی والدہ کی خدمت کررہے تھے جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا اس کے بعد انہوں نے شادی کی۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی کے والد کی عمر 45 برس تھی اور پانچ سال تک بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی اور جب والد 50 برس کے تھے تو میری پیدائش ہوئی تھی۔

کومل عزیز نے کہا کہ میں بہت زیادہ منتوں اور مرادوں سے پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد والد اتنا خوش تھے کہ پاکستانی والد کیا ہوتے ہوں گے، میرے والد کی جیسے دنیا ہی بدل گئی تھی۔

کومل عزیز نے کہا کہ میں نے لڑکیوں سے سنا ہے کہ وہ والد سے ڈرتی ہیں لیکن مجھے اپنی والدہ سے ڈر لگتا تھا ابا تو پتا تھا کہ ہر چیز میں بہت پیار کرنے والے ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ جب ان کی سالگرہ منائی جا رہی تھی تو اس دوران انہوں نے کچن میں رکھے غبارے اٹھانا چاہے تو ان کے اوپر گرم چائے گر گئی اور وہ جل گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اوپر چائے گرنے کے بعد ان کی والدہ نے ان کے کپڑے اتار کر انہیں ٹھنڈے پانی میں نہلایا اور پھر ایئر کنڈیشنڈ کے سامنے بٹھا دیا لیکن ان کے والد انہیں جلتا دیکھ کر بے ہوش ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد 8 سال قبل انتقال کر گئے لیکن آج بھی وہ ان کے ساتھ ہیں، وہ اپنے والد سے انتہائی محبت اور انسیت رکھتی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow