آج کل کے نوجوانوں کیساتھ کام کرنا بہت پریشان کن ہے، جوڈی فوسٹر برس پڑیں
ہالی وڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر نے نوجوان نسل کے ساتھ کام کرنے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ درست طریقے سے ای میلز بھی نہیں لکھ سکتے۔ دی گارڈین کو ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ انھیں جنریشن زی (عام طور پر ایسے افراد جو 1997 اور […]
ہالی وڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر نے نوجوان نسل کے ساتھ کام کرنے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ درست طریقے سے ای میلز بھی نہیں لکھ سکتے۔
دی گارڈین کو ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ انھیں جنریشن زی (عام طور پر ایسے افراد جو 1997 اور 2012 کے درمیان پیدا ہوئے) کے کام کے بارے میں رویے کو سمجھنے میں کافی مشکل پیش آئی، یہ آپ کو کام کے دوران واقعی پریشان کردیتے ہیں۔
امریکی اداکارہ اور فلم میکر نے جنریشن زیڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر بالخصوص ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہوتا، وہ اس طرح کہتے ہیں نہیں مجھے آج اچھا محسوس نہیں ہو رہا، میں صبح 10.30 بجے آؤں گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کی نوجوان نسل اکثر پیشہ ورانہ اور مناسب ای میلز لکھنے کی ضرورت کو سمجھنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ای میلز میں، میں انہیں بتاتی ہوں کہ یہ سب گرامر کے لحاظ سے غلط ہے، کیا آپ نے بھیجنے سے قبل اپنی اسپیلنگ چیک نہیں کی تھی؟
تاہم اتنی شکایت کے باوجود جوڈی فوسٹر جنریشن زی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ بیلا رمسی کو منتخب کیا اور وہ ان کی تعریف بھی کرتی ہیں۔
انھوں نے رمسی کی تعریف کی کہ وہ نہ صرف بہترین تقریر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ خوبصورتی سے تیار بھی ہوتی ہیں اور تقریب میں شرکت کے لیے زیادہ میک اپ بھی نہیں کرتیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟