’’ہم مراعات یافتہ زندگی گزار رہے ہیں اور بے گناہوں کی نسل کشی کی جارہی ہے‘‘
برطانوی اداکارہ اور ماڈل ایمی جیکسن نے غزہ میں بے گناہ لوگوں کی نسل کشی اور اسرائیل کے مظالم پر آواز بلند کی ہے۔ بھارتی فلم میں بھی کام کرنے والی اداکارہ ایمی جیکسن نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے بیان کو شیئر کیا ہے، جس میں جیمز […]
برطانوی اداکارہ اور ماڈل ایمی جیکسن نے غزہ میں بے گناہ لوگوں کی نسل کشی اور اسرائیل کے مظالم پر آواز بلند کی ہے۔
بھارتی فلم میں بھی کام کرنے والی اداکارہ ایمی جیکسن نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے بیان کو شیئر کیا ہے، جس میں جیمز میں کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں ماؤں اور معصوم لوگوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں دنیا نے انھیں بے رحمی سے نظر انداز کردیا ہے۔
ایمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم مراعات یافتہ زندگی گزار رہے ہیں جب کہ بے گناہ لوگوں نسل کشی کی جارہی ہے اور یہ کھلا تضاد ہے۔ ایک ماں کے طور پر رفحہ میں 6 لاکھ خوفزدہ اور زیادہ تر یتیم بچوں کا درد اور تکلیف ناقابل تصور ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہمارا معاشرہ اپنی اخلاقیات کھو چکا ہے۔ نسل کشی کے خلاف فلمی فیسٹیولز اور میڈیا آؤٹ لیٹس خاموش ہیں جو آج ہماری دنیا میں ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرتے ہیں۔
ایمی جیکسن نے کہا کہ ہم سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہیں آپ سب خاموش مت رہیں، اپنی حکومتوں کو فلسطینی عوام کو درپیش اذیتوں سے توجہ نہ ہٹانے دیں۔ بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کے قتل کا کوئی جواز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کئی ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکاروں سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی غزہ پر ہونے والے مظالم اور اسرائیلی دہشت گردی کی کی کھل کر مخالفت کی ہے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟