ابھیشیک بچن : بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات میں شامل
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے نہ صرف اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے ایک شاندار کیرئیر بنایا ہے بلکہ ان کی کامیابیاں صرف سلور اسکرین تک ہی محدود نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن بالی ووڈ کا ‘بگ بیل’ ہے جن کی […]
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے نہ صرف اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے ایک شاندار کیرئیر بنایا ہے بلکہ ان کی کامیابیاں صرف سلور اسکرین تک ہی محدود نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن بالی ووڈ کا ‘بگ بیل’ ہے جن کی جائیداد کی مجموعی مالیت 280 کروڑ روپے سے زائد ہے، ابھیشیک کی دولت ان کی فلم اور ویب شو کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔
ان کے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، اسپورٹس ٹیموں کی ملکیت اور مختلف کاروباری منصوبے شامل ہیں جو ان کے عمدہ کاروباری شعور اور وسیع تر دلچسپیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
زیر نظر مضمون میں ابھیشیک بچن کی دولت اور ان کی سرمایہ کاری سے متعلق کے دیگر پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔
ممبئی میں اپارٹمنٹس
جون 2024 میں ابھیشیک بچن نے ممبئی کے بوریولی علاقے میں 15 کروڑ روپے کی قیمت میں چھ اپارٹمنٹس خریدے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس سے پہلے اسکائی لارک ٹاورز میں 41.14 کروڑ روپے میں ایک لگژری 5-بی ایچ کے اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا۔ یہ جائیدادیں ان کی رئیل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کو نمایاں کرتی ہیں۔
دبئی میں ولا
ابھیشیک بچن دبئی کے جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک پُرتعیش ولا کے بھی مالک ہیں، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پراپرٹی ان کے اعلیٰ معیار کے جائیدادوں میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
اسپورٹس ٹیمیں
ابھیشیک انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کی فٹبال ٹیم چنئیین ایف سی کے شریک مالک ہیں، جس کی مالیت تقریباً 29.8 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس پرو کبڈی ٹیم بھی ہے جس کی مالیت تقریباً 100 کروڑ روپے ہے۔ اسپورٹس میں ان کی سرمایہ کاری ان کی مختلف دلچسپیوں اور کاروباری سمجھ بوجھ کو ظاہر کرتی ہے۔
لگژری گاڑیاں
ابھیشیک بچن کے گیراج میں کچھ انتہائی قیمتی گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کی گاڑیوں میں سب سے کم قیمت والی گاڑی 1.33 کروڑ روپے کی بتائی جاتی ہے جبکہ سب سے مہنگی گاڑی تقریباً 3.29 کروڑ روپے کی ہے۔
فلمیں
ایک رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن ایک فلم کا معاوضہ تقریباً 10سے 12 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں فلم ‘رفیوجی’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، جسے جے پی دتہ نے ڈائریکٹ کیا اور اسی فلم سے کرینہ کپور نے بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
نئی فلم میں منفرد کردار
ابھیشیک بچن جیسے جیسے سینما اور دیگر منصوبوں میں اپنے اُفق کو وسعت دے رہے ہیں، ان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ ان کے کیریئر کا ایک اہم لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس متوقع فلم میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، جس نے پہلے ہی کافی ہلچل مچا دی ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی ہیں، جنہوں نے 2023 میں زویا اختر کی فلم ‘دی آرچیز’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ شائقین ابھیشیک کی اس نئے اور چیلنجنگ کردار میں کارکردگی کے منتظر ہیں اور ایک منفرد اور تازگی بھرا آن اسکرین تاثر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں( 2020 سے 2024 ) کے دوران دونوں باپ بیٹے (بگ بی اور ابھیشیک بچن) نے بھارت بھر میں تقریباً 220 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟