کیا ’کپل شرما شو‘ میں سدھو کی واپسی ہوگئی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بہترین بلے باز اور ’کپل شرما شو‘ کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو پانچ سال کے طویل عرصے بعد کپل سے دوبارہ مل گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے نئے پرومو میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو آئندہ قسط […]

 0  0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بہترین بلے باز اور ’کپل شرما شو‘ کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو پانچ سال کے طویل عرصے بعد کپل سے دوبارہ مل گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے نئے پرومو میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو آئندہ قسط میں موجود ہوں گے۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوت جج کی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ حیران و پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

پرومو میں، کپل شرما نے یہ ظاہر کیا کہ ارچنا پورن سنگھ نے ایسا میک اوور کرایا ہے جس سے وہ سدھو جیسے لگ رہی ہیں۔

نوجوت نے کپل کی اس وضاحت پر واضح کیا کہ حقیقت میں وہ خود ہی ہیں، اس پر ارچنا نے اسٹیج پر آ کر کپل سے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور سردار صاحب سے کہیں کہ وہ کرسی سے اٹھ جائیں۔ وہ میری جگہ پر بیٹھ گئے ہیں۔

بطور مہمان آئے ہربھجن سنگھ نے اس موقع پر نوجوت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کرسی پر بیٹھ جائے، لیکن سدھو کی جگہ نہیں لے سکتا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹ اسٹار ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شو میں نظر آئیں گے، سنیل گروور بھی سدھو کے روپ میں دوبارہ نظر آئیں گے۔

مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ سدھو نے 2019 میں ”دی کپل شرما شو” سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، ان کی رخصتی کی وجہ پلوامہ حملے کے بعد ان کے تبصرے پر ہونے والی تنقید تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow