بھارتی آرٹسٹ ڈانس کرتے ہوئے بیٹے کے سامنے دم توڑ گیا

پونے سے تعلق رکھنے والا بھارتی آرٹسٹ جو ’گربا کنگ‘ کے نام سے بھی مشہور تھا، پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوگیا۔ بھارت میں ہندوؤں کا تہورار نوراتری منایا جارہا ہے، ایسے میں پونے میں ہونے والی تقریبات میں ایک ’گربا کنگ‘ کے نام سے جانے جانے والے ٹرینر اشوک مالی کی […]

 0  1
بھارتی آرٹسٹ ڈانس کرتے ہوئے بیٹے کے سامنے دم توڑ گیا

پونے سے تعلق رکھنے والا بھارتی آرٹسٹ جو ’گربا کنگ‘ کے نام سے بھی مشہور تھا، پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بھارت میں ہندوؤں کا تہورار نوراتری منایا جارہا ہے، ایسے میں پونے میں ہونے والی تقریبات میں ایک ’گربا کنگ‘ کے نام سے جانے جانے والے ٹرینر اشوک مالی کی اچانک موت سے ڈانڈیا اور گربا کا پرجوش ماحول سب کو سکتہ طاری ہوگیا۔

50 سالہ فنکار چکن میں گربا تقریب میں رقص کررہے تھے کہ اس دوران انھیں دل کا دورہ پڑا اور وہ گرگئے جبکہ اس دوران ان کا بیٹا بھی ساتھ ہی ڈانڈیا کھیل رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میںاشوک کو اپنے بیٹے بھاویش کے ساتھ چکن میں جوش و خروش کے ساتھ گربا رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، وہ مقبول گانے ’گھونگھٹ میں چاند ہوگا آنچل میں چاندنی‘ پر پرفارم کررہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اشوک شروع میں اپنی پرفارمنس سے خود لطف اندوز ہو رہے تھے لیکن رقص کے دوران ہی اچانک انھیں چکر آیا اور وہ گھٹنوں کے بل گر گئے اور ہارٹ اٹیک سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

اشوک پچھلے چار پانچ سالوں سے ایک گربا ٹرینر کے طور پر کام کر رہے تھے، جو اپنی مہارت کے سبب کافی مشہور تھے، انھیں نوراتری سیزن کے دوران مختلف مقامات پر گربا سیشنز میں باقاعدگی سے مدعو کیا جاتا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow