55لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے اعجاز خان صرف 103 ووٹ حاصل کرسکے!
بالی ووڈ اداکار اعجاز خان جن کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، وہ انتخابات میں صرف اور صرف 103 ووٹ حاصل کرسکے۔ بگ باس سے شہرت پانے والے بالی ووڈ کے جارح مزاج اداکار اعجاز خان کو مہاراشٹرا کے ریاستی انتخابات میں زبردست جھٹکا لگا ہے، سوشل میـڈیا کی دنیا […]
بالی ووڈ اداکار اعجاز خان جن کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، وہ انتخابات میں صرف اور صرف 103 ووٹ حاصل کرسکے۔
بگ باس سے شہرت پانے والے بالی ووڈ کے جارح مزاج اداکار اعجاز خان کو مہاراشٹرا کے ریاستی انتخابات میں زبردست جھٹکا لگا ہے، سوشل میـڈیا کی دنیا میں ہواؤں میں اڑنے والے اداکار کو انتخابات میں عوام زمین پر لے آئے اور وہ اپنے حلقے کے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں بری طرح ناکام رہے۔
مہاراشٹرا اسمبلی میں ویرسووا کی سیٹ پر ریاستی انتخاب لڑنے کے لیے اعجاز خان بھی میدان میں اترے تھے تاہم وہ بڑی مشکلوں سے صرف ووٹوں کی سنچری مکمل کرپائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 5.6 ملین فالوورز (56 لاکھ) رکھنے والے اعجاز کے حصے میں اب تک کی گنتی کے مطابق قلیل ترین 103 ووٹ آئے۔
اس حلقے سے شیو سینا یو بی ٹی کے امیدوار ہارون خان 46،619 ووٹ لے کر سب سے آگے اور ویرسووا کی سیٹ جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، حلقے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اس بار 51.2 فیصد رہا ہے۔
اعجاز خان کی اس ناکامی پر انھیں مذاق کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ 5.6 ملین فالوورز رکھنے والے اعجا کو اتنے کم ووٹ پڑے، ہاں ایسا ہے کہ الیکشن میں بگ باس کی طرح 16 سال کے بچے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟