اننت امبانی کی شادی کے جشن میں کرینہ کپور کے شادی کے ہار کی دھوم
بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں کرینہ کپور اپنے ولیمے کا ہار پہن کر پہنچ گئیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یکم تا 3 مارچ سوشل میڈیا پر مکیش امبانی کی فیملی نے دھوم مچائے رکھی اور اس کی وجہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے […]
بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں کرینہ کپور اپنے ولیمے کا ہار پہن کر پہنچ گئیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
یکم تا 3 مارچ سوشل میڈیا پر مکیش امبانی کی فیملی نے دھوم مچائے رکھی اور اس کی وجہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اوربزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات تھیں۔
بالی وڈ ستاروں کے علاوہ متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو بھی بھارت کے شہر جام نگر میں منعقد اس تین روزہ جشن میں مدعو کیا گیا جن میں بِل گیٹس، قطری وزیراعظم، مارک زکر برگ اور ایوانکا ٹرمپ و دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
پری ویڈنگ تقریبات میں جہاں تمام معروف شخصیات نے سب کی توجہ حاصل کی وہیں کرینہ کپور نے جشن کے تیسرے روز کو مزید خاص بناتے ہوئے 12 سال قبل پہنا گیا ہار پہن کر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔
کرینہ کپور نے دلکش سنہرے جوڑے کے ساتھ ریتو کمار کا ہار پہنا اور اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دیئے۔
صحیفہ جبار کراچی کے کھانوں کی شوقین نکلیں
کرینہ کپور کے ہار نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرینہ کا یہ ہار ہو بہ ہو 2012 میں انکے ولیمے کی تقریب میں پہنے گئے ہار سے مشابہت رکھتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟