5علامت، جو زنک کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟
زنک جسم کے کئی افعال کی انجام دہی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے اس کے علاوہ ڈی این اے کی تیاری جیسے کام شامل ہیں، اگر آپ زنک کی مناسب مقدار استعمال نہیں کررہے تو ایسی صورت میں جسم میں زنک […]
زنک جسم کے کئی افعال کی انجام دہی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے اس کے علاوہ ڈی این اے کی تیاری جیسے کام شامل ہیں، اگر آپ زنک کی مناسب مقدار استعمال نہیں کررہے تو ایسی صورت میں جسم میں زنک کی کمی کی یہ 5 علامات نظر آتی ہیں۔
جلد کے کئی مسائل بھی زنک کی کمی سے جنم لیتے ہیں، جن میں جلد کی خشکی، ایکزیما، ریشز اور ایکنی شامل ہے، جلد کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ جسم میں زنک کی معمول کی سطح کو برقرار رکھا جائے۔
زنک دماغ کے نیورو ٹرانسمیٹر کے افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کی کمی سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اسی طرح یاداشت سے متعلق مسائل اور مزاج میں تبدیلی جنم لیتی ہے۔
زنک مدافعتی نظام کی بہتر کارکردگی اور قوت مدافعت بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زنک کی کمی سے جسم میں مختلف انفیکشنز کا خطرہ جنم لینے لگتا ہے، زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں اسی لیے بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں۔
اگر بات کی جائے بھوک کی کمی کی تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، تاہم یہ علامت زنک کی کمی کی جانب بھی اشارہ کرتی ہے اس طرح غذائیت کی کمی کی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے جسے اکثر اوقات نظر انداز کردیا جاتا ہے۔
جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ؟
اگر آپ زنک کی کمی کا شکار ہیں تو اس سے آپ کے بال گرنے لگتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ زنک بالوں کے فولیکلز اور ان کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟